📖

Quran Tafsir & Commentary

Scholarly Exegesis

Authentic Arabic, English and Urdu scholarly commentary

Size
Surah 1 of 114makkah • 7 Verses

Al-Fatihahالفاتحة

Viewing Ayah 3 of 7

3Surah Al-Fatihah : 3
Juz 1 • Page 1
مَٰلِكِ يَوْمِ ٱلدِّينِ۝3

Authoritative TranslationsMufti Taqi Usmani

English

the Master of the Day of Requital.

اردو (Urdu)

جو روز جزاء کا مالک ہے

Select Tafsir Edition
بیان القرآن (Bayan-ul-Quran)

Author: ڈاکٹر اسرار احمد (مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور)

Resource ID: 159

مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ ”وہ جزا اور سزا کے دن کا مالک ہے“۔ وہ مختار مطلق ہے۔ قیامت کے دن انسانوں کے اعمال کے مطابق جزا اور سزا کے فیصلے ہوں گے۔ کسی کی وہاں کوئی سفارش نہیں چلے گی ‘ کسی کا وہاں زور نہیں چلے گا ‘ کوئی دے دلا کر چھوٹ نہیں سکے گا ‘ کسی کو کہیں سے مطلقاً کوئی مدد نہیں ملے گی۔ اس روز کہا جائے گا : لِمَنِ الْمُلْکُ الْیَوْمَ ”آج کس کے ہاتھ میں اختیار اور بادشاہی ہے ؟“ لِلّٰہِ الْوَاحِدِ الْقَھَّارِ ”اس اللہ کے ہاتھ میں ہے جو اکیلا ہے اور پوری کائنات پر چھایا ہوا ہے۔“اب دیکھئے گر امر کی رو سے یہ ایک جملہ مکمل ہوا : اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ۔ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ۔ مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ۔ ”کل حمد و ثنا اور شکر اس اللہ کے لیے ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار اور مالک ہے ‘ جو رحمن ہے ‘ رحیم ہے ‘ اور جو جزا و سزا ��ے دن کا مالک اور مختار مطلق ہے۔“جزو ثانی : سورة الفاتحہ کا دوسرا حصہ صرف ایک آیت پر مشتمل ہے ‘ جو ہر اعتبار سے اس سورة کی مرکزی آیت ہے :

📜 Source & Licensing Attribution
Quran data provided by Quran Foundation. Source: Bayan-ul-Quran by Dr. Israr Ahmad (Resource ID 159).
In full accordance with Quran Foundation Content API guidelines, tafsir payloads are served dynamically with strict 24-hour cache TTL and non-persistence on disk.
1:3 of 7